• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنے والے بجٹ میں حکومت کا اصل چہرہ سامنے آجائے گا، اپوزیشن لیڈر آزاد کشمیر چوہدری یسین

بریڈ فورڈ( شہزاد چوہدری) اپوزیشن لیڈر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر چوہدری یسین نے جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم کہتے ہیں کہ ہم بہتری کی طرف جارہے ہیں سب سے پہلے ان سے یہ معلوم کرلیں کہ یہ کیسی بہتری کی طرف جارہے ہیں کہ اپنی تنخواہ میں اضافہ کردیا ہے یہ بہتری صرف اپنی تنخواہ اور اپنے مفاد کے لئے ہے۔ عام عوام کا کوئی فائدہ نہیں ہے، ایک سوال کے جواب میں اپوزیشن رہنما انہوں نے کہا کہ آنے والے بجٹ میں حکومت کا اصل چہرہ سامنے آجائے گا، چوہدری محمد یسین نے کہا کہ ہماری حکومت نے عوام کی بہتری کے لئے منصوبے شروع کیے تھے موجودہ حکومت نے سوچے سمجھے بغیر ان کو ختم کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ لوگوں کو روزگار سے برطرف کیا جارہا ہے اور جو بھی پالیسی یا منصوبے ہم نے بنائے تھے آزاد کشمیر اور علاقہ کی بہتری کے لئے ان کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت نے یونیورسٹیاں بنائیں، سڑکوں کا جال بنایا، انڈسٹری میں بہتری لائی گئی، یہ سب کچھ برباد کرنے پر تلے ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ حال ہی میں وزیراعظم نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میری تنخواہ بہت کم ہے اور میں مشکل سے گزارہ کررہا ہوں یہ سب ڈرامہ ہے اور عوام کو بے وقوف بنایاجارہا ہے۔
تازہ ترین