• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر:متاثرین کی مدد کرنے والے پاکستانی ڈاکٹر پر نسلی منافرت کا حملہ

لندن (پی اے) مانچسٹر میں دہشت گردی کے حملے کے متاثرین کی مدد کرنے والے پاکستان نژاد سرجن نسلی منافرت کا شکار ہوگیا۔ 37سالہ نوید یاسین سالفورڈ رائل ہاسپٹل جا رہا تھا تاکہ متاثرین کی مدد جاری رکھ سکے کہ ایک سفید فام وین ڈرائیور نے پہلے اس کے پیچھے آکر ہارن بجایا اور کہا کہ ’’دہشت گرد اپنے وطن جائو‘‘ ہم تمہیں یہاں دیکھنا نہیں چاہتے۔ نوید کی پیدائش اور پرورش کیفلے، ویسٹ یارک شائر میں ہوئی ہے، وہ مانچسٹر میں رہتا ہے۔ اس کی دو لڑکیاں ہیں، اس کے گریٹ گرینڈ فادر1960ء کے عشرے میں پاکستان سے یارک شائر منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے سنڈے ٹائمز کو بتایا کہ ان کے ساتھ نسلی بنیاد پر تعصب کا مظاہرہ کیا گیا ہے جو ناقابل برداشت ہے، ہم مانچسٹر کی دوبارہ تعمیر نو کریں گے۔ گری عمارات کو تعمیر کریں گے۔ سماجی ہم آہنگی بحال کریں گے جو شہر کا خاصہ تھا۔ دہشت گردی اسے ختم نہیں کرسکتی۔
تازہ ترین