• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیسیاکیز اور حقوق کی کینیڈین تحریک کیلئے ایمنسٹی انٹر نیشنل ایوارڈز

لندن (نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ میوزک آرٹسٹ اور رضاکار الیسیاکیز اور کینیڈا میں اپنے حقوق کے لیے لڑنے والے مقامی افراد کی متاثرکن تحریک کو مونٹریال، کینیڈا میں منعقدہ ایک ایوننگ ایونٹ میں2017ء کے لیے ایمنسٹی انٹر نیشنل ایمبسیڈر آف کنسائنس ایورڈ سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ انسانی حقوق کے لیے کام پر تنظیم کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ پہلا موقع ہے جب یہ ایوارڈ کسی کینیڈین کو دیا گیا ہے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کا اس سال ایوارڈ وصول کرنے والے ماضی کے فاتحین مثلاً ویکلائو ہیول اور ملالہ یوسف زئی کے ہرماہ فہرست میں شامل ہوگئے۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل کے سیکرٹری جنرل سلیل شیٹھی نے ماضی کے فاتحین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمبسیڈر آف کنسائنس ایوارڈ استثنائی لیڈر شپ صلاحیتوں کے اظہار اور انسانی حقوق کی کمپین کی حوصلہ افزائی پر عطا کیے گئے ایوارڈ قبول کرنے اور کینیڈا کی مقامی حقوق کی تحریک تسلیم کرنے والے رضاکاروں میں دلیلہ سائونڈرز، میلانی موریسن، میلیسا مولن ڈیو پیوس اور ودیا لاریویر شامل تھے۔ تحریک کے تمام رضاکاروں نے امتیازی سلوک کے خاتمے کے لیے بہادری سے لڑائی کی اور مقامی کمیونٹیز کی بہتری یقینی بنائی۔ ایمنسٹی انٹر نیشنل سے ایک پٹیشن بھی جاری کی ہے جس میں وزیر انصاف سے مقامی لوگوں کے حقوق پر اقوام متحدہ کے ڈیکلریشن پر عمل درآمد کا کینیڈین وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
تازہ ترین