• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر رقم خرچ کرنا زیادہ مفید ہے، پال دی گرو

برسلز (حافظ انیب راشد) سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے ملٹری انوسٹمنٹ ایک بری سرمایہ کاری ہے۔ اس لیے جو سرمایہ مشینوں، ٹرکوں اور روڈز پر خرچ کیا جائے گا وہ قوم کے لیے مستقبل میں زیادہ بارآور ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار لندن سکول آف اکنامکس میں پڑھانے والے بلجیم کے ایک ماہر اقتصادیات پال دی گرو نے مقامی ٹی وی کے ایک پروگرام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر خالصتاً قومی سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو اسے ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر خرچ کرنا زیادہ مفید ہوگا۔ بنسبت اس سرمایہ کاری سے جو صرف فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہوتی ہے۔ انہوں نے نئے امریکی طیارے F-35کی تعمیر کی مثال دی۔ جس پر146000افراد کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان اشیا پر کی گئی انوسٹمنٹ سے کچھ وقت کے لیے ملازمت تو پیدا کی جاسکتی ہے لیکن اس سے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔ یہاں صرف اخراجات ہی ہوتے ہیں۔
تازہ ترین