• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال راجہ فیاض خان کے اعزاز میں استقبالیہ

برمنگھم (نمائندہ جنگ)میونسپل کارپوریشن ڈڈیال آزاد کشمیر کے ایڈمنسٹریٹر راجہ فیاض خان کے اعزاز میں آزاد کشمیر مسلم لیگ (ن) مڈلینڈز کے سینئر نائب صدر محمد مشتاق مغل نے پروقار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیاجس کی صدارت مڈلینڈ زون کے صدر راجہ امجد خان نے کی۔ جبکہ استقبالیہ تقریب میں مرکزی رہنمائوں چوہدری عبدالرحمٰن آرائیں، راجہ شعیب عابد، چوہدری عارف داد، سابق کونسلر محمد سعید، چوہدری ظہور سرور، راجہ شاہنواز کیانی، راجہ رفاقت، محمد مشتاق، تصورنقوی اور دیگر مسلم لیگی رہنمائوںو کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ ایڈمنسٹریٹر ڈڈیال راجہ فیاض خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برٹش کشمیر کمیونٹی دیارغیر میں اپنی صلاحیتوں سے نہ صرف نمایاں مقام حاصل کررہی ہے بلکہ برطانوی ایوانوں میں مسئلہ کشمیر کو بھی اجاگر کررہی ہے۔ کشمیری مہمان نواز اور جرات مند ہیں جنہوں نے ہمیشہ برطانیہ میں پاکستان و کشمیر سے آنے والوں کی حوصلہ افزائی کی ہے صدر محفل راجہ امجد خان اور میزبان تقریب محمد مشتاق مغل نے مہمان خصوصی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
تازہ ترین