• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیبر لیڈر جیرمی کوربن نے جرأت کا مظاہرہ کیا، حافظ محمد ادریس

برمنگھم(پ ر)پاکستان رابطہ کونسل کے جنرل سیکرٹری حافظ محمد ادریس نے کہا کہ لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن نے جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ امریکہ اور برطانوی حکومت کو اپنی خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کرنا چاہئے کیوں کہ مسلم ممالک میں ہماری مداخلت کے نتیجے مین امن نہیں ہے اور اس کے ردعمل کے طور پر کچھ عناصر دہشت گردی پر اتر آئے ہیں اس کو روکنے کیلئےان اسباب پر توجہ دینے کی ضرورت ہے جو اس وقت پیدا ہوگئے ہیں ۔ حافظ ادریس نے کہا کہ امریکہ نے یورپین ممالک کو بھی اس جنگ میں الجھا کر سب کے لیے مسائل پیدا کیے۔برطانیہ سے ٹونی بلیئر اس چنگل میں پھنس گئے اور آخر کاردبائو میں آکرانہیں بھی استعفیٰ دینا پڑا۔پاکستان میں بھی ساٹھ ہزار لوگ دہشت گردی کا شکار ہو ئے اور دنیا عدم استحکام کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا مسلم ممالک میں اتنی ہمت نہیں کہ وہ امریکہ کی پالیسیوں پر کوئی آواز بلند کرسکیں ،یورپ کے امن اور جمہوریت پسند ممالک نے پہلے بھی اپنا موثر کردار ادا کیا ہے اور لیبر لیڈرجرمنی کوربن نے صحیح معنوں میںاپنا حق ادا کیا ہے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ انہوں نے حقیقت پر مبنی موقف اختیار کیا ۔
تازہ ترین