• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے گناہ انسانوں کا قتل درندگی ہے، جمعیۃعلماء برطانیہ

ویکفیلڈ(پ ر)بے گناہ انسانوں کو قتل کرنادرندگی ہے۔اسلام میں کسی بھی بے گناہ انسان کے قتل کی اجازت نہیں اس طرح درندگی کا مظاہرہ کرنے والے جرائم پیشہ افراد ہوتے ہیں ان کا تعلق مذہب اور مذہب کے پیروکاروں کے ساتھ جوڑنا نہیں چاہئے۔ اسلام نے ایک بے گناہ کے قتل کو انسانیت کا قتل قرار دیا ہے۔ان خیالات کااظہارجمعیۃ علماء برطانیہ کے مرکزی قائدین سرپرست مولانا عبد الرشید ربانی، امیر مفتی محمد اسلم ، جنرل سیکرٹری قاری محمد اسماعیل، ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا اسلام علی شاہ، نائب امراء مولانا امداد اللہ قاسمی، مولانا اسلم زاہد، مولانا محمد حسین، سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد اکرام ، خزانچی ایوب لہر، ناظین مولانا خالد، قاری ممتاز حافظ اکرام الحق ربانی، مولانا رشید راجہ اور کاونٹیز جمعیت کے امراء مولانا عبد الرشید رحمانی لندن، مولانا خورشید مڈلینڈ، مولانا قاری غلام نبی ویلز، مفتی عبدالقادر یاکشائر ر، مولانا نصیب الرحمٰن ویسٹ یارکشائر، مولانا عزیز الحق لنکا شائر ، قاری عبد الماجد سکاٹ لینڈ، مولانا عطاء اللہ خان، مولانا نعیم ، مولانا قاری طیب عباسی، مولاناعمر، مفتی عبد الوہاب، مولانا سہیل باوا، مولانا قاری عبد الرشید ہزاروی ،مفتی طارق خان ، مولانا طارق علی شاہ ، مولانا عبد الباری، مولانا ابراہیم خان ، مولانا شاہد اقبال، مولانا عبد العزیز، مولانا قاری عبد اللہ، مولانا شاہ رفیع الدین اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مانچسٹر حملے کی شدید الفاظ مذمت کرتے ہوئےکیا۔رہنمائوں نے کہا کہ اسلام نے اس شخص کو بہترین مؤمن کا کہا جس سے دوسرے انسان اپنے جان اور مال کو محفوظ سمجھتے ہوں ۔ دہشت گرد اس طرح کے مکروہ فعل سےمسلمانوں اور ان کی مساجد کو آگ کے جھونکوں میں ڈالنا چاہتے ہیں ۔ پرامن ماحول کو دہشت میں بدلنا چاہتے ہیں ۔ انہوں تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی مساجد میں ایسے لوگوں کو کسی قسم کی سرگرمی کرنے کی اجازت نہ دیں۔سیکورٹی اداروں کو ان کے بارے میں آگاہ کریں۔ تمام مذاہب کے پیروکار اور برطانیہ کے باشندے مل کر دہشت گردی خلاف سد سکندری بنیں گے۔
تازہ ترین