• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی برطانیہ جشن یوم آزادی شاندار طریقے سے منائے گی

مانچسٹر (پ ر)پاک سرزمین پارٹی کا ایک اہم اجلاس پاک سرزمین پارٹی برطانیہ اور یورپ کے صدر چوہدری الطاف شاہد کے زیرصدارت ہوا اجلاس میں جنرل سیکرٹری غلام نبی عامر، میڈیا کوآرڈینیٹر مرزافیصل محمود، سینیئر نائب صدور مرزا خلیل اللہ، ڈاکٹر سرور، فرحان راجہ نائب صدر اور مانچسٹر کے صدر جاوید حسین نائب صدر خواجہ یونس بریڈفورڈ کے صدر کاشان جیلانی نے شرکت کی۔ اجلاس میں بہت سے اہم فیصلے کئے گئے اور اس بات کا اعلان کیا گیا پاک سرزمین پارٹی نہ صرف برطانیہ کے4بڑے شہروں لندن، برمنگھم، مانچسٹر اور بریڈفورڈ میں پاکستان کے 70واں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائیں گے بلکہ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی جشن آزادی کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد کیا جائے گا اس کے علاوہ رمضان المبارک میں بھی چاروں شہروں میں افطار پارٹیوں کا اہتمام کیا جائے گا پاک سرزمین پارٹی ویمن ونگ کو مزید فعال بنانے کے لئے برطانیہ ویمن وننگ کو تین حصوں میں تقسیم کردیا گیا ہے جس کے مطابق نارتھ کی صدر محترمہ حمیرا حقانی اور جنرل سیکرٹری شاہین بانی مڈلینڈ کی صدر زبیدہ خانم اور جنرل سیکرٹری محترمہ عظمیٰ میمن اور سائوتھ کی صدر نایاب حسین کو مقرر کیا گیا ہے اس کے علاوہ ڈاکٹر سرور کو فنانس سیکرٹری کی اضافی ذمہ داری بھی سونپی گئی ہے اجلاس میں مانچسٹر دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا مانچسٹر دھماکہ میں مرنے اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں خاموشی بھی اختیار کی گئی اور متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا اس دکھ کی گھڑی میں پاکستانی کمیونٹی ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
تازہ ترین