• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگی حکمران جے آئی ٹی پر اثرانداز ہورہے ہیں، سرفراز نیازی

لندن(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سرفرازخان نیازی نے کہا ہے کہ حکمران جماعت ن لیگ کا جے آئی ٹی پرتحفظات کااظہاردرحقیقت ناکام سیاسی سٹنٹ ہے۔ ن لیگی حکمران جے آئی ٹی پراثراندازہونے کیلئے منفی ہتھکنڈوں پراترآئے ہیں۔عوامی عدالت سے حکمران خاندان کوروزانہ اورایک دن میں ہزار بار سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ حکمران خاندان کی سیاست اورملک سے کرپشن ایک ساتھ ختم ہوگی۔عمران خان آج بھی قومی ہیرو ہیں، حکمران یاد رکھیںکپتان کیخلاف سرکاری میڈیا ٹرائل بیک فائرکرجائے گا۔پاکستانیوں کے نجات دہندہ عمران خان حکمرانوں کی بلیم گیم سے مرعوب نہیں ہوں گے ۔ایسا کرنے والے اپنے بھارتی آقائوں کی زبان استعمال اورمودی سرکار کوخوش کررہے ہیں۔اپنے ایک بیان میں سرفرازخان نیازی نے کہا کہ نیوز لیک کے ماسٹر مائنڈ ایک منظم سازش کے تحت پاکستان اورپاک فوج کوٹارگٹ کررہے ہیں مگرغیرت مند قوم افواج پاکستان کی پشت پرکھڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ نریندرمودی کی دوستی کادم بھرنے والے اورکلبھوشن یادیو کے ہمدرد پاکستان کے وفادار نہیں ہوسکتے ۔میاں نوازشریف اپنے بھارتی ہم منصب مودی کے معتمد جندال سے مری میں ہوئی پراسرار ملاقات کی وضاحت کریں عدل اورعدلیہ پرحملے کرنا پاناما لیک کی فطرت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالے کوٹ کی کرپشن کے خلاف تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔
تازہ ترین