• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راجہ غفور کے والد طویل علالت کے بعدا نتقال کرگئے

برسلز (نمائندہ جنگ) راجہ غفور افضل کے والد راجہ امیر افضل طویل علالت کے بعد تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی میں وفات پا گئے،راجہ غفور افضل پاکستان روانہ ہوگئےہیںجہاں وہ اپنے والد کو آبائی قبرستان میں دفنانے کے تین ہفتے بعد واپس ڈنمارک آئیں گے۔بلجیم کی سیاسی سماجی مذہبی اور کاروباری شخصیات ممبر برسلز پارلیمنٹ ڈاکٹر منظور ظہور،ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوسر، پی پی سی برسلز کے صدر مرزا عمران بیگ، جنرل سیکرٹری شاہد فاروقی، سینئر نائب صدر اختر سیالوی، نقاش مشتاق،شمعون چوہان،ملک مغیث،ملک فاروق، ملک اخلاق اعوان،ممتاز کاروباری شخصیت محمد نعیم ڈار، کلیم ڈار،حاجی منیر لوسر، حاجی قمر زمان آف سیکرآلی،پی پی پی بلجیم کے چیئرمین چوہدری جاوید،مسلم لیگ ن بلجیم کے صدر حاجی پرویز، پی ٹی آئی بلجیم کے کوآرڈینٹیر غلام ربانی بابو بھائی،چیئرمین شیخ ماجد،شکیل گوہر،جامعہ مسجد مدینہ الرسول کے امام و خطیب حضرت علامہ پیر سید حسنات احمد بخاری،مسجد العابدین برسلز کے امام و خطیب حضرت مولانا خافظ و قاری محمد انصر نورانی،جامعہ اسلامیہ برسلز کے صدر محمد عبدالبدقیوم، پی پی پی یورپ کے سینئر رہنما ملک اجمل، رانا مصرف،بلجیم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا ارباب،ٹھکیدار منظور حسین، مرکزی میلاد کمیٹی کے خواجہ عارف محمود، سجاد بٹ،کلیم اللہ اور دیگر شخصیات نے راجہ غفور افضل کے والد کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور تعزیت کی اور مرحوم کی بلندی درجات اور مغفرت کی دعا کی۔
تازہ ترین