• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیراہتمام افطار ڈنر

پیرس (رضا چوہدری)دنیا بھر کی طرح فرانس بھر میں ماہ صیام کی رونقوں کا آغاز ہو گیا۔پیرس اور گردو نواح میں پاکستانیوں کی مساجد اور اداروں جن میں مسجد حلقہ احباب پیرس ، جامع مسجد قباء ویلیل لا بل ، جامع مسجد پیرفیت ، فلاح دارین کارج لاکونس اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مراکز میں رمضان المبارک کے اجتماحات منعقد ہورہے ہیں۔ ان مساجد میں منتظمین کمیونٹی کے مخیر حضرات کے تعاون سے سحر و افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں پہلے رمضان کے افطار کا اہتمام ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری کی سرپرستی میں ہوئے اس افطار ڈنر کا انتظام صدر منہاج القرآن فرانس چوہدری محمد اعظم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کیا۔پیرس اور اس کے گردونواح کی افغان اور شام کے پناہ گزینوں کی بڑی تعداد روزہ افطار اور رکھنے کے موقع ان مساجد میں غیر معمولی تعداد میں شریک ہوتی ہے۔
تازہ ترین