• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی کی مسلسل فراہمی کیلئےگیپکو ہیڈ کوارٹر میں’’سپیشل مانیٹرنگ سیل ‘‘قائم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)وزارتِ پانی و بجلی کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو گیپکومحمد اکرم چوہدری نے رمضان المبارک میں سحری ، افطاری و تراویح کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے گیپکو ہیڈ کوارٹر میں’’سپیشل مانیٹرنگ سیل ‘‘قائم کر دیا ہے۔اس سیل میں چیف ایگزیکٹو محمد اکرم چوہدری افطاری، تراویح اور سحری کے اوقات میں خود موجود رہ کر لوڈ مینجمنٹ اوربجلی کی دُرستگی کے کاموں کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں اور عوام کو اس ماہِ مقدس میں سحری اور افطاری و تراویح کے اوقات میں بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں۔انہوں نے تمام ایکسیئن اور ایس ڈی اوز کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ افطاری، تراویح اور سحری کے اوقات میں اپنے اپنے دفاتر میں موجود رہیں
تازہ ترین