• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجر انوالہ کے ہزاروں نوجوان قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:شعیب بٹ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن شعیب بٹ نے کہا ہے یوتھ ونگ کے نوجوان پارٹی اور عوا م کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ نازیباالفاظ اور فحش گفتگو کی سیاست میں کوئی جگہ نہیں ۔مخالفین کی الزام تراشیوں کا جواب فلا حی کاموں کا دائرہ کار وسیع کر کے دینگے،شہر کی مختلف یونین کونسلز میں نوجوانوں سے یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے سٹی صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ن شعیب بٹ نے کہاکہ یوتھ ونگ گوجر انوالہ کے ہزاروں نوجوان اپنی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر چاند حمید بھٹی ،خواجہ پرواز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین