• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک اہلکارماہ صیام میں عبادت سمجھ کرڈیوٹی کریں: آصف ظفر چیمہ

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)چیف ٹریفک آفیسر آصف ظفر چیمہ نے ٹریفک ا فسران و ملازمین پر زور دیا ہے کہ وہ رمضان المبار ک میں عبادت سمجھ کر اپنی ڈیوٹی سرانجام دیں اور دہشت گردی کی روک تھام کے لئے مشکوک افراد ،لاوار ث گاڑیوں اور شاہراؤں پر پڑی ہوئی غیر متعلقہ اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔فرائض منصبی احسن طریقہ سے سرانجام دینے والے فرض شناس ،ایماندار اور محنتی افسران اور ملازمین کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران تمام کاروباری پوائنٹ پر اضافی ڈیوٹی لگائی جائے گی اور تمام وارڈنز کو افطاری کا سامان ان کے پوائنٹ پر ہی پہنچایا جائے گا تاکہ افطاری کے وقت شہری ٹریفک کی وجہ سے مشکلات سے بچ سکیں انہوں نے کہا کہ لائسنسنگ برانچ میں ٹرائی کا ٹائم بھی صبح 8بجے سے 12بجے تک مقرر کیا گیا ہے
تازہ ترین