• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحتمندانہ معاشرہ کے قیام میں ڈاکٹروں کا کردار اہمیت کا حامل ہے :علی اشرف مغل

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)تحریک انصاف گوجرانوالہ کے رہنما این اے95 کے ٹکٹ ہولڈر علی اشرف مغل نے کہا ہے کہ انسانی فلاح وبہبود اور خدمت میں ڈاکٹروں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔صحتمندانہ معاشرہ کے قیام میں ڈاکٹروں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے تحریک انصاف جب بھی اقتدار میں آئی شعبہ صحت میں انقلابی اقدامات اٹھائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹرز فورم کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈاکٹر حنیف اور ڈاکٹر جمیل نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہا کہ انسانی صحت کے تحفظ کیلئے پیرا میڈیکل شعبہ کی خدمات نمایاں ہیں حکومت نے صحت کے شعبہ کو نظر انداز کررکھا ہے ۔
تازہ ترین