• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات: چوروں نےدکان کی چھت پھاڑکر75لاکھ روپے چرالیے

گجرات (نمائندہ جنگ) گاؤں ملہو سے 3 ڈاکو تھانہ صدر سرائے عالمگیر میں تعینات جھیورانوالی کے رہائشی پولیس کانسٹیبل سے موٹر سائیکل ، 10 ہزار روپے اور موبائل فون وغیرہ، کچہری کے قریب 3 ڈاکوؤں نے صفدر اقبال کو گاڑی میں بٹھا کر زیورات لوٹ لیے، کچہری چوک میں وقارعلی وغیرہ وہاب جاوید کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی ، تسنیم الزمان کی دکان سے نقدی اور9 موبائل فون، جاوید اختر کی دکان سے نقدی وغیرہ، چوک پاکستان میں عبدالقیوم خان کی کرنسی کی دکان سے چور چھت پھاڑ کر 75 لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے جبکہ تھانہ سٹی سرائے عالمگیر کے علاقہ کھنڈا چوک سے نوید انور وغیرہ 4 افراد ملک محمد ریاض کا دنبہ چوری کر کےلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے۔
تازہ ترین