• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں ناکام ہوگئی:چودھری حسین الٰہی

گجرات (نمائندہ جنگ) مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چودھری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ چودھری پرویز الٰہی اور چودھری وجاہت حسین نے گجرات میں یونیورسٹی بنا کر گجراتیوں کو اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کئے مگر حکومت نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکام ہے، نوجوان ڈگریاں لیکر بے روزگار پھر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلالپورجٹاں میں یوتھ ونگ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ اللہ نے کامیابی دی تو باعزت روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے، یوتھ ونگ کو فیصلوں میں شامل کیا جائے گا، تعلیم اور صحت میں بہتری لانے کے لیے حکومتی ادارے مضبوط کریں گے۔
تازہ ترین