• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گجرات بار میں چودھری اصغر علی گھرال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

گجرات (نمائندہ جنگ) سینئر ممبر پنجاب بار کونسل چودھری اصغر علی گھرال ایڈووکیٹ مرحوم کی یاد میں گجرات بار میں تعزیتی ریفرنس ہوا، صدر بار صابر علی چیمہ نے صدارت کی، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تنویر اکبر،صدر بار صابر علی چیمہ،سیکرٹری بار محمد عرفان اسحاق، خالد اصغر گھرال، چودھری مسعود اختر،جاوید اختر مکیانہ،سید واثق علی شاہ،آصف مسعود،چودھری نثار احمد، ندیم شہزاد کوکب، طارق محمود خالدنے اپنے خیالات کا اظہار کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ چودھری اصغر علی گھرال ایک نیک سیرت اور ملن ساز، خوش اخلاق شخصیت کے مالک تھے اس موقع پر ایڈیشنل سیشن ججز، سینئرسول جج، سول ججز اور وکلاء کی کثیر تعداد موجود تھی، آخر میں مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی گئی۔
تازہ ترین