• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گالم گلوش شروع کردی، شاہ غلام قادر

نیلم (صباح نیوز)سپیکر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ 70سال سے 11ارب کا ترقیاتی بجٹ بڑھا کر22ارب کیا اس سے ریاست کے اندر میگا پراجیکٹ لگانے میں مذید آسانی ہوگی۔یہ آزاد کشمیر حکومت کا تاریخی کارنامہ ہے۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر اپنے عروج پر ہے ایک ہاتھ میں پاکستان کا جھنڈا اور دوسرے ہاتھ میں بھارتی فوج پر پتھرائو سے ثابت ہوتا ہے کہ کشمیری عوام اپنی منزل کا تعین کرچکے ہیں۔منزل کے حصول تک جہدو جہد جاری رہے گی آزاد کشمیر حکومت اور عوام تحریک آزادی کشمیر کے پشتبان ہیں۔ سپیکر قانون ساز اسمبلی نے سپیکر چیمبر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر حکومت تعمیروترقی کے عمل میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے۔پی پی کے سابق دور حکومت میں تاریخ ساز کرپشن ہوئی ہے جسکے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں احتساب بیورو کو جلد بھیج دیں گے۔پیپلز پارٹی اپنے کرتوتوں کی وجہ سے ختم ہوتی جارہی ہے بے نظیر بھٹو کی وفات کے ساتھ ہی پی پی بحیرہ روم میں دفن کردی تھی آزاد کشمیر میں پی پی کا حشر دنیا نے دیکھ لیا ہے اب بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر گالم گلوچ شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مظفرآباد حلقہ لچھراٹ سے تعلق رکھنے والے پی پی کے سابق وزیر سوزوکی کنڈیکٹرکی زبان بول رہے ہیں ان کی زبان کو لگام دینا جانتے ہیں۔ پی پی کا پانچ سالہ دور اقتدار تاریخ کا سیاہ ترین دور تھا اس دور میں میگا پراجیکٹوں کو کرپشن کی نذر کیا گیا۔ جاگراں فیز ٹو کو پچیس کروڑ کی کمیشن کی خاطر8سال تک التواء میں کئے رکھا۔ آٹھمقام گریٹر واٹر سپلائی سکیم کو سابق وزیر پلاننگ نے کمیشن کی خاطرضلعی دفتر پبلک ہیلتھ کو دارلحکومت شفٹ کرنے کی کوشش کی جس کی وجہ سے بڑا منصوبہ مافیہ کی نذر ہوا،لوکل گورنمنٹ کی سکیمیں خلاء میں لگائی گئی۔نیلم ویلی کی آسامیوں کو وہاں کے اس وقت کے ایم ایل اے نے نیلام کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اقتدار میں آتے ہی میگا پراجیکٹوں پر کام شروع کیا انہوں نے کہا کہ حلقہ ایل اے23نیلم میں پاسپورٹ آفس کا افتتاح کیا۔ سرگن اور جاگراں ویلی کی رابطہ سڑکوں کے ٹینڈرز ہم نے لگوائے، لیسواء اور کیرن بائی پاسز کے لیئے حکومت پاکستان سے خصوصی فنڈز لیئے پی پی دور میں ان بائی پاسز کے ٹھیکوں پر کمیشن کی خاطر اسے محکمہ تعمیرات عامہ کو دینے کی کوشش کی گئی جس میں ہم نے اپنی کوشش کرکے اسے ایف ڈبلیو او کے زریعے شروع کروایا۔آٹھمقام تا ئو بٹ ایکسپریس وے کا اعلان میاں نواز شریف نے اس وقت کیا تھا جب وہ گیاری سیکٹر کے شہداء کے ورثاء سے اظہار ہمدردی کرنے نیلم آئے تھے بحثیت وزیر اعظم پاکستان انہوں نے باقاعدہ منظوری بھی دی جس کے ٹینڈر آئندہ ماہ لگیں گے۔ نیلم میں پہلی بار کمپیو ٹرائز ڈرائیونگ لائنسنس کا اجراء کیا، پی پی والے کس حساب سے ان پراجیکٹوں کو اپنے کھاتے ڈال رہے ہیں۔گزشتہ الیکشن میں پی پی والوں کو ان کے کالے کرتوتوں کی وجہ سے عوام نے مسترد کیا۔آزاد کشمیر میں پہلی بار شفاف الیکشن ہوئے۔
تازہ ترین