• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت کے خلاف مظفر ٓباد میں مظاہرہ، آزادی کے حق میں تعرے بازی

مظفرآباد (نامہ نگار)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیر نوجوانوں سبززار احمد بٹ، محمد فیضان،محمد عادل اور دیگر شہداآزادی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاسبان حریت جموں کشمیر کے زیر اہتمام برہان مظفر وانی چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، شرکا کی بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے بازی شرکآء ریلی نے حزب کمانڈر سبززار و دیگر شہدآء کی تصاویر، بینرز اور کتبے بھی اٹھا رکھے تھے ریلی سے پاسبان حریت جموں کشمیر کے چیئرمین عزیراحمد غزالی، انٹرنیشنل فورم فارجسٹس کے وائیس چیئرمین مشتاق الاسلام، جماعتہ الدعوہ کے راہنما ساریہ وحید، محمد شاہین، ہیومین رائٹس کے نمائندے بلال احمد فاروقی اور عثمان علی نے خطاب کیا مقررین نے اپنے خطاب میں سبززاراحمد بٹ اور دیگر شہدا کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کر تے ہوئے کہا کہ کشمیر ی مجاہدین بھارت کی 7لاکھ جنگی سازوسامان سے لیس قابض افواج کے خلاف قلیل ترین جنگی استعداد کے ساتھ صرف اور صرف اللہ کی مدد و نصرت سے عسکری جہاد کو جاری رکھے ہوئے ہیں کشمیری شہدآء نے اسلام و آزادی کیلیئے آپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے بھارت کے فوجی غرور کو خاک میں ملا دیا ہے مقررین نے کہا کہ اقوام متحدہ، سلامتی کونسل او آئی سی اور دیگر عالمی اداروںکا جموں کشمیر کے تئیں دہرا معیار کشمیری نوجوانوں کے اندر نفرت، اور غصے کو جنم دے رہا ہے کشمیرکی دگرگوں صورت حال کے پیش نظراگر عالمی ادارے اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرتے تو بھارت نہتے عوام پر مظالم نہ ڈھاتا انہوں نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارا نہیں کہ وہ بھارت کی قابض، جارح اور قابض افواج کیخلاف مسلح جدوجہد کو تیز تر کردیں۔ انہون نے گزشتہ روز نہتے مظاہرین پر فوج کشی بلٹ، پیلٹ اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کو درندگی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کے بھارت جمہوریت کے نام پر ایک انسان دشمن ملک ہے جہاں جنگل کا قانون رائج ہے۔ مقررین نے کہا کہ بھارتی افواج کشمیر میں انسانیت کیخلاف حملہ آور ہے دنیا کو مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلیئے آگے آنا ہو گا مقررین نے کہا کے کشمیری عوام متحدہ حریت قیادت، نوجوان، خواتین، بزرگ، بچے، جس، ہمت، دلیری کے ساتھ آزادی کی تحریک کو آگے بڑھا رہے ہیں وہ دن دور نہیں جب بھارت رسوائی سمیٹے کشمیر میں شکست تسلیم کرے گا، مقررین نے کشمیری عوام کی لازوال قربانیوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنھوں نے بھارت کے تمام تر فوجی جبر کے باوجود آزادی کی تحریک کو جاری رکھا ہوا ہے۔
تازہ ترین