• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آمدہ بجٹ میں معلمین القرآن کی آسامیاں تخلیق کرینگے‘فاروق حیدر

باغ(نمائندہ جنگ)وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ آمدہ بجٹ میں معلمین القرآن کی آسامیاں تخلیق کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی صدر معلمین القرآن قاری افراز،ضلعی صدر قاری شجاع الدین کے ہمراہ وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد نے متاثرہ معلمین القرآن کی470 آسامیوں کی بحالی کے حوالے سے درخواست کی اور آزاد کشمیر بھر میں متاثرہ معلمین القرآن کے مسائل اور ان کے حل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ جس پر جناب وزیر اعظم آزاد کشمیر نے یقین دہانی کروائی ہے کہ آمدہ بجٹ میں متاثرہ معلمین القرآن کو بحال کیا جائے گا تنظیم کے عہدیداروں نے راجہ فاروق حیدر اور وزیر اطلاعات مشتاق منہاسکا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ پرائمری ادارہ جات میں اسلامی تعلیمات دینے والے چھ سال سے متاثرہ معلمین القرآن کی بحالی حکومت کا تاریخی انقلابی اقدام ہے اور حقیقی معنوں میں دینی محبت کا ثبوت دیا ہے۔
تازہ ترین