• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نکیال، غریب کا آشیانہ جل کر خاکستر، اشیا راکھ کا ڈھیر بن گئیں

نکیال ( نامہ نگار )فتح پور تھکیالہ کے گائوں کریلہ دھڑہ میں غریب کا آشیانہ جل کر خاکستر، مکان میں موجود ہر اشیاء راکھ کا ڈھیر بن گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، مالک مکان مظہر اقبال نے اپنی بیوی پر مکان کو آگ لگانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، پولیس نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کریلہ دھڑہ کے رہائشی سردار اقبال اور ان کے بیٹوں مظہر اقبال و بوستان کے مکان کو آگ لگی تو علاقہ کے تمام لوگوں نے موقع پر پہنچ کر آگ نجانے کی کوشش کی لیکن آگ نے مکان جلا کر خاکستر کر دیا، ابتدائی رپورٹ میں مکان جلنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتایا گیا تھا لیکن بعدازاں گھر والوں نے پولیس کو بتایا کہ آگ گھر کی بہو نے لگائی اور آگ لگانے کے بعدکھوئیرٹہ میکے چلی گئی ہے، پولیس نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرنے کے بعد فائل ورک مکمل کر لیا ہے۔
تازہ ترین