• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہٹیاں دوپٹہ زچہ بچہ سنٹر کی اراضی پر قبضہ نہیں کیا، شہریار فیاض اعوان

مظفرآباد (نامہ نگار)زچہ بچہ سنٹر ہٹیاں دوپٹہ کے رقبہ پر نہ قابض ہیں اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام کیا ہے۔ قصبہ ہٹیاں دوپٹہ میں ہم نے زمین اصل مالکان تاج بی بی بیوہ ستار جو سے چھ لاکھ پینتس ہزار روپے میں بذریعہ مختار عالم خرید کی ہے زچہ بچہ کا رقبہ جو ایوارڈ شدہ ہے اسکا خسرہ نمبر 51ہے جبکہ ہم خسرہ نمبر 82میں رہائش پذیر ہیں۔ جو رقبہ ہم نے خرید کیا ہے اس کا محکمہ صحت سے بھی این او سی حاصل کیا ہوا ہے جو لوگ زچہ بچہ کی اراضی پر قابض ہیں۔ ان کا ریکارڈ محکمہ مال کے ریکارڈ میں موجود ہے جبکہ بعض عناصرمیرے والدمحترم اور والدہ محترمہ کے خلاف زچہ بچہ کی زمین پر قابض ہونے کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں لگوا کر ہماری عزت اور شہرت کو نقصان پہنچا رہے ہیں جن کی پرزور مذمت کرتا ہوں اور قانونی چارہ جوئی کا حق بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شہریار فیاض افضل اعوان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات اور پروپیگنڈے کرنے والوں کو بہت جلد قانون کے ذریعے جواب دیا جائے گا۔
تازہ ترین