• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیری، زمین چھیننے کیلئے والد کو قتل اور ہمارے اوپر جھوٹا مقدمہ بنا دیا، متاثرہ خاندان

سیری(نمائندہ جنگ) انصاف کیلئے دربدر، ٹھوکریں کھانے والی یتیم بہنوں اور بھائیوں کیلئے ڈنہ کی سر زمین تنگ کر دی زمین چھننے کے لئے مقدمہ میں الجھا دیا گیا جھوٹے مقدموں کیلئے پولیس بھی فریق بن گئی چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا ہمارے والد کو قتل کیا گیا تفتیش کی جائے بااثر افراد کے ظلم و ستم کا شکار بہنیں اور بھائی صحافیوں کے پاس پہنچ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈنہ کی رہائشی دو یتیم بہنیں ارم پروین، صاعقہ کوثر اور انصر محمود اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی المناک کہانی لیکر کھوئی رٹہ کے صحافیوں کے پاس پہنچ گئیں متاثریں نے بتایا کہ 28جون2016کو ہمارے والد کالا خان کو قتل کیا گیا لیکن اسے باقاعدہ سازش کے تحت پانی میں ڈوبنے کا ڈرامہ رچاکر بغیر پوسٹمارٹم دفنایا گیا ہمارے والد مرحوم کی موت کے ذمہ دار یاسین، قربان، ممتاز حسین پسران محمد شریف، محمد رفیق ولد دل محمد، عثمان رفیق ولد محمد رفیق، چوہدری ایوب ولد شاہ محمد ساکنان ڈنہ ہیں جہنوں نے سازش رچاکر قتل کو چھپایا ہمارے بڑے بھائی سعودی عرب میں بسلسلہ روزگار مقیم تھے جو بروقت پہنچ نہ سکے اورمیت دفنا دی گئی ہم نے قبر کشائی کیلئے درخواست بھی دی تھی لیکن یہ افراد بااثر ہیں اور انہوں نے پولیس کے ساتھ مل کر الٹا ہمیں دھمکایا ہے ہمارے بھائیوں کے خلاف حملہ کے جھوٹے پرچے درج کر کے ہم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ اپنے والد کے قتل کی درخواستیں واپس لو اور15لاکھ روپے بھی دو تب جا کر ہم اپنا پرچہ واپس لیں گے اور تمہارے بھائیوں کی ضمانت ہونے دیں گے یتیم بہنوں اور بھائی نے بتایا کہ کوٹلی پولیس جھوٹے پرچے پر ہمیں آئے روز تنگ کر رہی ہے پولیس نے ہمیں اتنا تنگ کیا ہے کہ ہم ذہنی طور پر مفلوج ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے چادر اور چار دیواری کو بھی پامال کیا اور ہمارے گھروں میں آکر خواتین کو سوتے میں اٹھایا بے پردہ کیا جو ظلم کی بدترین مثال ہے یہ سب بااثر افراد اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کیلئے کر رہے ہیں ہم انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹائیں گے مذکورہ بالاا فراد سے تفتیش کی جائے تو ہمارے والد کی موت کے حقائق سامنے لائے جا سکتے ہیں ازم پروین، صاعقہ کوثر اور انصر محمود نے صدر آزاد کشمیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر، چیف جسٹس آزاد کشمیر، آئی جی پولیس آزاد کشمیر سے اپیل کی ہے کہ ہمارے والد کی موت کے حقائق سامنے لانے کیلئے قبرکشائی کر کے پوست مارٹم کراویا جائے اور آئے روز ہم پر مختلف حربوں سے دباؤں ڈال کر ہراساں کرنے پر بھی ان بااثر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے ہم یتیم ہیں اور یتیموں کی مدد کرنے والوں کا اللہ مدد گار ہوتا ہے۔
تازہ ترین