• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف حادثات اور واقعات میں7 افراد ہلاک،2 زخمی، کلہاڑیوں کے وار سے باپ ، بیٹا زخمی

سکھر(بیورو رپورٹ/نامہ نگار) مختلف حادثات اور واقعات میں 7؍افراد  ہلاک،2 رخمی جبکہ کلہاڑیوں کے وار سے باپ ،بیٹا زخمی  ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق سکھر صالح پٹ کے گاؤں حاکم علی شنبانی میں سانپ نے 30سالہ نوجوان ملازم حسین شنبانی ڈس لیا، موقع پرموجود لوگوں نے سانپ کو ماردیا، جبکہ متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت میں متعلقہ اسپتال لے جایا گیا جہاں سانپ کے کاٹے کی ویکسین نہ ہونے کے باعث نوجوان کو ڈہرکی منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا۔ مورو گاؤں علی خان کھوسو کے رہائشی نوجوان امام علی کھوسو نے گھریلو پریشانی کے باعث گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ اطلاع ملنے پر سدھوجہ تھانے کی پولیس نے لاش اپنی تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی جسے پوسٹ مارٹم بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔دریں اثنا گاؤں درس میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے معصوم بچہ مدثر ڈیپر موقع پر ہلاک ہوگیا جس کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
تازہ ترین