• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف شہروں میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا گیا

سکھر(بیورو رپورٹ)ملک بھر کی طرح سکھر میں بھی ن لیگ کی جانب سے یوم تکبیر انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا، ضلع سکھر کی مرکزی تقریب مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار شہزاد علی عاصی کی جانب سے مقامی ہوٹل ہال میں منعقد کی گئی، تقریب میں بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان اور علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سردار شہزاد علی عاصی، دلاورخان سمیت دیگرمقررین نے کہا کہ یوم تکبیر وہ دن ہے جس نے ہم سب کو دفاعی لحاظ سے احساس محرومی سے نجات دلائی اور قوم کو ایک یقین بھی ملا کہ ہم اپنے دشمن کے مقابل پوری طاقت سے برابری کی سطح پر کھڑے ہوسکتے ہیں، میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت بناکر عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کیا اور دشمن کی جارحیت کو لگام دی۔
تازہ ترین