• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ینگ ڈاکٹرزڈٹ گئے،ہڑتال کومزیدموثربنانے کا فیصلہ

پشاور(جنرل رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری کیلئے پانچ روز سے جاری ہڑتال کو مزید موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبہ بھر کے ڈاکٹروں کیساتھ رابطے شروع کردیئے گئے ہیں تاکہ کیمپ میں زیادہ سے زیادہ ڈاکٹروں کو شامل کیا جاسکے، اس بات کا فیصلہ ایسوسی ایشن کے جنرل کونسل کے اجلاس میں کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں بورڈ آف گورنرز کے خاتمے اورٹاپ ایڈمنسٹریٹیو ہیڈز کے ہٹانے تک ہڑتال جاری رہے گی،اسی طرح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کیلئے بنائے گئے رولز میں ترمیم پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ملک سعد فلائی اوور کے نیچےبھوک ہڑتالی کیمپ میں مزید ڈاکٹروں کو شامل کیا جائے گا، اجلاس میں عزم ظاہر کیا گیا کہ جب تک حکومت انکے مطالبات تسلیم نہیں کرتی وہ اپنا احتجاج جاری رکھیں گے، شرکاء نے واضح کیا کہ ڈاکٹروں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی یا مداخلت کی صورت میں تمام سروسز سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔
تازہ ترین