• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں کو ادویات فراہمی کیلئے 189کمپنیاں میدان میں آگئیں

پشاور(جنرل رپورٹر)خیبرپختونخوا کےسرکاری ہسپتالوں کیلئے ادویات کی خریداری کیلئے 189کمپنیاں میدان میں آگئیں جس کیلئے چھان بین کے بعدادویات فراہمی کے ٹھیکے فراہم کیے جائیں گے، اس مقصد کیلئے تقریباً 242ادویات ساز کمپنیوں نے رجوع کیا تھا تاہم صرف 189کمپنیاں ہی اہل قراردی گئیں، اس حوالے سے ڈپٹی سیکرٹری ڈرگ ابراہیم کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں 189کمپنیوں کے ادوایات کے معیار کاجائزہ لیا گیا، اجلاس میں دیگرمتعلقہ افسران کے علاوہ مختلف شعبوں چلڈرن، سرجیکل، میڈیسن، ای این ٹی اور میڈیکل کے ماہرین بھی موجود تھے جنہوں نے مختلف ادوایات ساز کمپنیوں کی ادوایات کی جانچ پڑتال کی، ادویات کے نمونوں کے لیبارٹری ٹیسٹ کے علاوہ مختلف مراحل سے گزرنے کے بعد انسپکشن رپورٹ کی روشنی میں کمپنیوں کو متعلقہ ٹینڈر فراہم کیے جائیں گے، ادوایات خیبرپختونخوا کےڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹراورتحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتالوں، بی ایچ یوز اور آرایچ سیز کیلئے خریدی جائیں گی تاکہ ان ہسپتالوں میں ادویات کی کمی پوری کی جاسکے، ان ادویات کی لاگت کروڑوں میں بتائی جاتی ہے۔
تازہ ترین