• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں اضافہ حکومت کا مستحسن اقدام ہے‘ شفیق الرحمان

پشاور ( نیوز ڈیسک ) تنظیم علماء اساتذہ کے صوبائی صدر مولاناشفیق الرحمان نے وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کیلئے 2009 ء اور 2010 ء کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہوں میں ضم کرنے اور 10 فیصد اضافے کو وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی کی کوشش کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے اقدام سے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ‘ ایک بیان میں مولانا شفیق الرحمان نے کہا کہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ ناگزیرہوچکا تھا ‘ ملازمین سخت بے چینی پائی جارہی تھی جس کا ادراک کرتے ہوئے وفاقی حکومت نے 2009 ء اور 2010 ء کے ایڈہاک ریلیف کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کا اعلان کیا ‘ انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت بھی وفاق کی تقلید کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کیلئے تنخواہوں میں معقول اضافہ کرے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہوسکے۔
تازہ ترین