• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی اےکے وفدکی صوبائی وزیرخزانہ سے ملاقات

پشاور(جنرل رپورٹر) پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے)کے وفد نے وزیرخزانہ مظفر سید سے ملاقات کی، ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر سلیم یوسفزئی کی قیادت میں وفد نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ وزیراعلیٰ کے احکامات کی روشنی میں محکمہ صحت نے ڈپلومہ کورسز کی سمری بھیجی ہے جس میں دو سال کیلئے ڈاکٹروں کی کل تعداد 70بنتی ہے اور انکے دو سال کے کل وظائف کا تخمینہ تقریباً 7کروڑ روپے ہیں۔ لہذا وظائف سے محروم ٹی ایم اوز آف ڈپلومہ کورسز کیلئے بھیجی گئی سمری جلد ازجلد منظوری کی جائے۔ اسی طرح ایف سی پی ایس ڈاکٹروں کیلئے وظائف کے سلسلے میں بھی سمری بھیجی گئی جو کہ محکمہ خزانہ نے اعتراضات کیساتھ واپس کردی تھی، انہوں نےوزیرخزانہ سے مطالبہ کیا کہ ایف سی پی ایس ٹرینی میڈیکل آفیسرز جن کی تعداد 800سے زائد ہے کے وظائف کی منظوری دی جائے تاکہ ان ڈاکٹروں کے مالی مسائل حل ہوسکیں۔ وفد نے انیستھیزیا کے 30علیحدہ سیٹوں کی منظوری کی بھی درخواست کی۔
تازہ ترین