• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی وروایتی کھیل‘رچ پراجیکٹ کا دوسرا مرحلہ اختتام پذیر

پشاور ( احتشام طورو‘وقائع نگار )محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام صوبہ بھر کے 25اضلاع کی 73 تحصیلوں میں علاقائی ثقافت کی بحالی اور فروغ کے حوالے سے نچلی سطح پر علاقائی سطح پر ثقافتی وروایتی کھیلوں کی سرگرمیوں ( رچ )کا دوسرا مرحلہ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا‘ محکمہ ثقافت خیبر پختونخوا نے مقامی ثقافتی ورثے کے احیاء کے پروگرام کے تحت صوبے کی تمام تحصیلوں میں مختلف ثقافتی سرگرمیاں منعقد کرائیں جن میں فن پاروں اور دستکاریوں کی نمائش ‘لوک موسیقی ‘روایتی کھیل ‘ادبی سرگرمیاں ‘پرفارمنگ آرٹ ‘ویژول آرٹ ‘متعلقہ ٹریننگز ورکشاپس و ڈاکو منٹیشن وغیرہ شامل تھے لوئر دیر کی تحصیل لال قلعہ میں کسی قسم کی سرگرمی منعقد نہیں کی گئی جبکہ فوک ڈانس کی سرگرمیاں سوات اور کوہستان میں منعقد نہ کی جاسکیں دوسرے مرحلے میں اڑھائی مہینے کیلئے سرگرمیاں منعقد کی گئی تھیں جس کیلئے صوبائی حکومت نے 9کروڑ 70لاکھ روپے مختص کئے تھے 25اضلاع کی 74تحصیلوں میں 1596 ثقافتی و روایتی کھیلوں کی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی تھیں اس سلسلے میں تمام متعلقہ غیر سرکاری تنظیموں‘ آرٹ ‘کرافٹ ‘کو نسلوں ‘ادبی تنظیموں ‘خواتین ‘اقلیتی تنظیموں وغیرہ سے صرف اپنی متعلقہ اضلاع کیلئے طریقہ کار کے تحت خواہشمند تنظیموں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پروپوزل جمع کرائے تھے اور باقاعدہ طورپر ایک طریقہ کار کے تحت 38نظیموں کو نچلی سطح پرثقافتی سرگرمیوں کیلئے پراجیکٹس کے حوالے سے معاہدے کئے گئے تھے اور ناگزیر وجوہات کی بناء پر نومبر2016ء میں شروع ہونیوالا دوسرا مرحلہ چار ماہ کی تاخیر کے ساتھ آٹھ مارچ 2017کو شروع ہوا اور ان 38تنظیموں کو رمضان سے قبل ڈھائی مہینے میں اپنا پراجیکٹ مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی تھیں رچ پراجیکٹ کا دوسرا مرحلہ چا ر مہینوں کی بجائے ڈھائی مہینوں تک محدود کیاگیا اور یوں ڈھائی مہینے میں صوبہ بھر میں 1596میں سے 1523 ثقافتی وروایتی کھیلوں کی سرگرمیاں منعقد کی گئیں رچ پراجیکٹ کے کوارڈی نیٹر ارشد حسین نے جنگ کو بتایا کہ نچلی سطح پر ثقافتی سرگرمیوں اور روایتی کھیلوں کے فروغ اور تحفظ کے حوالے سے پراجیکٹ کامیابی کے ساتھ ختم ہوگیا اور صوبہ بھر کی مختلف تحصیلوں میں خوش اسلوبی کے ساتھ تمام سرگرمیاں پایہ تکمیل تک پہنچ گئیں ہیں۔
تازہ ترین