• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انتظامیہ متحرک‘ مصنوعی گرانفروشی پر 22 افراد گرفتار

پشاور(سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ثاقب رضا اسلم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پشاور محمدمغیث ثناء اللہ کی سربراہی میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بشیر احمد، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ، نائب تحصیلدار خورشید شاہ، پی آر او ساجد خان،گرداورواقف خان ‘ جمیل خان اور دیگر سٹاف کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈی میں سبزی و پھلوں کی بولی کے وقت ریٹ کا تعین کیا گیا اور سرکاری نرخ مہ جاری کیاگیا۔سپیشل سکواڈ نے اس موقع پر باریک بینی سے بولی کے عمل کا جا ئزہ لیا اور مصنوعی طور پر اپنے بندوں کے ذریعے بولی کے وقت ریٹ زیادہ کر نے پر 22 افراد کو گرفتار کر لیا۔ ان میں وہ افراد بھی شامل تھے جو کہ بغیر بولی کے مختلف سبزیوں کے ریٹ زیادہ کر کے بیچ رہے تھے۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنرپشاور محمد مغیث ثنا ء اللہ نے برہمی کا اظہار کر تے ہوئے آرھتیوں کو خبر دار کیا کہ وہ بولی کے عمل کو شفاف بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم کے مطابق پشاور میں مصنوعی گرانفروشی پیدا کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جا ئے گی اور کسی کو بھی مصنوعی طور پر ریٹ زیادہ کر نے کی اجازت نہیں دی جا ئے گی۔
تازہ ترین