• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم مختص کی گئی ہے‘ ندیم اتمانخیل

پشاور ( سٹی رپورٹر ) یونین کونسل اخون آباد سے منتخب ممبر ڈسٹرکٹ کونسل ندیم اتمانخیل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کیلئے خطیر رقم مختص کی ہے جس سے صوبے کے طول وعرض میں ترقیاتی کام شروع کئے جائیں گے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت ابتدائی دو سال قانون سازی میں لگائے اور اس دوران ریکارڈ قانون سازی کی گئی جبکہ گزشتہ دو سالوں کے دوران ریکارڈ ترقیاتی کام کئے گئے ‘پی ٹی آئی حکومت نے صوبے کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے بجٹ میں 195 ارب روپے مختص کررکھے ہیں جس میں تقریباً 50 ارب روپے مقامی حکومتوں کے توسط سے خرچ کئے جائیں گے ‘ انہوں نے کہاکہ فنڈز ملتے ہی یو سی 26 میں ترقی کاموں کا جال بچھایا جائے گا۔
تازہ ترین