• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف نے پاکستان کادفاع ناقابل تسخیر بنادیا ‘زاہد کمبوہ

سرگودھا(نامہ نگار)ڈویژنل صدر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ زا ہد اقبال کمبو ہ اور ڈو یژنل سینئر نائب صد ر سجاد نصیرقریشی نے ڈو یژنل یوتھ سیکرٹر یٹ میں ایٹمی دھماکوں کی 19ویں سالگر ہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یو م تکبیر پاکستا ن کی تاریخ میں ایک یا د گا ر دن ہے جب 28مئی1998ءکو وزیراعظم میاں محمدنوازشر یف نے ایٹمی دھماکے کر کے پاکستا ن کو اسلامی دنیا کی پہلی ایٹمی قوت بنا کر پاکستا ن کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنا د یا۔ وز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف نے تمام تر عالمی د با ؤ کو مسترد کر کے ایٹمی دھماکے کرتے ہو ئے دنیا کی ساتویں ایٹمی قوت کے طور پر پاکستا ن کا ایٹمی کلب میں تعارف کرا یا تو پاکستان کے اذلی دشمن ہندوستا ن میں صف ماتم بچھ گئی۔وز یر اعظم میاں محمد نو ازشر یف پاکستا ن کو دنیا کی بڑی معیشتوں کی صف میں لانے کیلئے کامیاب جدو جہد کرر ہے ہیں اورتمام تر سازشوں کے با وجو د مسلم لیگ (ن) کی حکومت اپنی آئینی مدت ہر صور ت پور ی کر ے گی۔
تازہ ترین