• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرضے لے کر ترقی کے خواب دکھا ئے جارہےہیں ‘تسنیم قریشی

سرگودھا(نامہ نگار) ڈویژنل صدر پاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمدقریشی، ڈویژنل سینئر نائب صد ر ملک حامدنوازاعوا ن، ضلعی جنرل سیکرٹر ی رانا جمشیدخا ن اور مہرامان اللہ گگھ نے رائے حسن رضابھٹی کی رہائش گا ہ پر پارٹی کارکنوں سےگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ بجٹ کے اعدادوشمار کے ہیر پھیر کا مقصد صرف اور صرف عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا ہے۔ وز یرخزانہ نے نا م نہا د ترقی کا ڈھنڈورا پیٹ کر غر بت، بے روز گا ر ی اورمہنگائی سے متاثرہ عوام کے زخموں پر نمک پاشی کی کو شش کی ہے۔ موجود ہ حکومت کی پالیسیوں سے ما یو س عوا م جو ق در جوق پیپلزپارٹی میں شامل ہور ہے ہیں۔ پیپلزپارٹی ایک جمہوری قوت ہے جس نے ہمیشہ ملک وقوم اورجمہوریت کیلئے جدوجہد کی ہے۔ موجود ہ حکومت ہرمحاذ پر نا کا م ثابت ہو ئی ہےاور قرضے لے کر قومی ترقی وخوشحالی کے جھوٹے خواب دکھانا ن لیگ کی پہچا ن ہے۔
تازہ ترین