• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں کی کرپشن سے جمہوریت خطرے میں ہے‘حسن دستگیر

سرگودھا(نامہ نگار)ضلعی جنرل سیکرٹر ی پی ٹی آئی بیرسٹر حسن دستگیر کچھیلا اورضلعی جوائنٹ سیکرٹر ی مہرمحمداسلم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی بداعمالیوں اور کرپشن و اقرباپرور ی کے خلا ف جار ی جدوجہد سے جمہور یت کو کوئی خطرہ نہیں۔ جمہوریت کو ا گر کوئی خطر ہ ہے تو لیگی حکمران ٹولہ کی کرپشن اور اقربا پروری سے ہے۔ بیڈگورننس اورکرپشن کی بنا پر آ ج ملک گھمبیرمسائل سے دوچار ہے لیکن لیگی حکمران ٹولہ کی سیاسی شہادت کی خواہش کبھی نہیں ہوگی۔ طاقت کے نشے میں موجودہ حکمرانوں کا اداروں سے ٹکرا ؤجمہور یت کیلئے خطرہ کی گھنٹی ہے۔ لیگی حکمران ٹولہ کا اقتدار کے ایوانوں سے بے دخل ہو نا پور ی قو م کا مطالبہ ہے کیونکہ موجودہ حکومت اسوقت ملک کی بقا اورسالمیت کیلئے خطر ہ بن چکی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا پانچواں بجٹ عوا م کیلئے خوفناک حکومتی اقدا ما ت کا تسلسل ہے۔ حکومت کی غریب مکا ؤ مہم خود حکومت کی تباہی کا با عث بنے گی۔
تازہ ترین