• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نرخنامےآویزاں نہ کرنیوالوں کیخلاف مقدمات‘جیل بھیجنے کا حکم

سرگودھا(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سبزی وفروٹ منڈی کا دورہ کیا اور پھڑیوں کی طرف سے سبزیوں اورپھلوں کی ریٹ لسٹیں آویزاں نہ کرنے پربرہمی کااظہارکرتے ہوئے چیئرمین مارکیٹ کمیٹی اورصدرانجمن آڑھتیاں کوسختی سے ہدایت کی کہ پھڑیوں کواس امرکاپابندکیاجائے کہ وہ روزانہ ریٹ لسٹ کارڈآویزاں کریں بصورت دیگرانتظامیہ ایسے پھڑیوں کے خلاف پرچے درج کرائے گی اورانہیں جیل کی ہواکھاناپڑے گی۔ڈپٹی کمشنرنے کہاکہ سبزیوں اورپھلوں کی قیمتوں میں چیک اینڈبیلنس کیلئے ریٹ لسٹیں لگاناپھڑیوں کی ذمہ داری ہے اورانہیں لوٹ کھسوٹ اورمن مانی کی ہرگزاجازت نہیں دی جاسکتی۔ڈپٹی کمشنرنے منڈی میں صفائی کی صورتحال کوغیرتسلی بخش قراردیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کوعملہ صفائی میں اضافہ کرکے انہیں متحرک کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پراسسٹنٹ کمشنرمحمدسعیدلغاری،چیئرمین مارکیٹ کمیٹی زاہداقبال کمبوہ،سیکرٹری عرفان احمدچیمہ،ای اے ڈی اے جمیل عالی،صدرانجمن آڑھتیاں چوہدری محمدادریس ودیگر عملہ بھی موجود تھا۔
تازہ ترین