• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈپٹی کمشنرکاسبزی وفروٹ منڈی کادورہ، نیلامی کے عمل کامعائنہ

فیصل آباد( خبر نگارخصوصی، کرائم رپورٹر)ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے سبزی منڈی سدھار کا دورہ کرکے مختلف پھلوں و سبزیوں کی نیلامی کے عمل کا معائنہ کیا۔ سی پی او افضال احمد کوثر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مختلف سبزیوں اور پھلوں کی سپلائی کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے مارکیٹ کمیٹی کے سٹاف کو ہدایت کی کہ قیمتوں میں بلاجواز اور بے جا اضافہ نہ ہونے دیا جائے۔ انہوں نے نیلامیوں کے عمل کو شفاف رکھنے اور آلو ‘ پیاز ‘ ٹماٹر ‘ و دیگر سبزیوں و پھلوں کی سپلائی پر گہری نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنرنے جناح کالونی ‘ کلیم شہید پارک ‘فیضان مدینہ چوک ‘ پیپلزکالونی نمبر 2 ‘آئرن مارکیٹ ڈی ٹائپ کالونی کے رمضان بازاروں کادورہ بھی کیااورمختلف سٹالز پر اشیاء ضروریہ کی دستیابی ‘ معیار اور قیمتوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صارفین کی آسانی کے لئے مختلف سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ ‘ معذور شہریوں کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر سلمان غنی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے تشخیصی بلاک میں سست رفتار سروس ڈیلیوری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مریضوں کو مستعد طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال کے اچانک معائنہ کے دوران تشخیصی بلاک میں مریضوں کی شکایات سنیں اور ایکسرے ‘ الٹرا سائونڈ ‘ سٹی سکین اور لیبارٹری ٹیسٹ میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سٹاف سے کہا کہ وہ توجہ اور تیزی سے کام کرتے ہوئے مریضوں کو طویل انتظار کی کوفت سے بچائیں۔ انہوں نے بعض مریضوں کے ایکسرے اور الٹرا سائونڈ فوری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
تازہ ترین