• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکام پولیس عزیزواقارب کیخلاف متحرک

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)اشتہاریوں کو پناہ دینےوالے سات افراد قانون کی گرفت میں آگئے۔ حانی خان چوک میں آصف کو شوکت، میاں پنڈروڈ پرعتیق کو صفدر علی، جھمرہ روڈ پر رئیس احمد کو منظور،106ج ب میں وسیم عرف پپو کو عاشق حسین،115ج ب میں ناصر محمود کو شہزاد قیصر،الائیڈ ہسپتال میں آصف کو اظہر اور جھنگ روڈ پر اشتہاری سہیل کو اس کےبھائی کاشف نےپناہ دی اور پولیس چھاپوں کےوقت فرارکروادیا۔پولیس نے اشتہاریوں کی گرفتاری میں ناکامی پرپناہ دینے کے الزام میں عزیزواقارب کیخلاف مقدمہ درج کرلئے۔
تازہ ترین