• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانوں نے عوام کے سانس لینے پربھی ٹیکس لگادیا،جاویدنیاز

فیصل آبا د (سٹاف رپورٹر) ضلعی صدر تحریک انصاف جاوید نیا ز منج نے کہاکہ بجٹ میں عوام کے سانس لینے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، بجٹ میں عام آدمی کو کسی بھی قسم کا ریلیف فراہم نہیں کیا گیا، حکومت نے بجٹ عام آدمی کیلئے نہیں بلکہ امیروں کیلئے پیش کیا ہے۔ بجٹ سے عام آدمی کی مشکلا ت میں شدید اضافہ ہو گا، رمضان المبارک میں عام آدمی کو ریلیف فراہم کر نا چاہئے تھا لیکن حکمرانوں نے بجٹ میں عام آدمی پر مہنگائی کا بم گرا کر عوام کو مایو س کر دیا ہے۔ حکو مت نے اپنی کرپشن کی بنیاد پرعوام کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیاہے،ظالم نظام کے خاتمے کیلئے پی ٹی آئی کا مشن جاری رہے گا۔
تازہ ترین