• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخواحکومت صوبہ میں ریاستی رٹ بحال کروائے،حامدرضا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے لوگ موجود ہیں۔ خیبر پختونحوا کی حکومت صوبے میں ریاستی رٹ بحال کروائے۔ رویت ہلال کمیٹی کے ارکان کو کو ئی اعتراض نہیں تو ایک شخض کا اعتراض بے معنی ہے۔ رمضان اور عید کے چاند پر عوام میں تقسیم پیدا کی جارہی ہے۔پوپلزئی محرم اور ربیع الاول کے چاند کو دیکھنے کا اہتمام کیوں نہیں کرتے۔ پوپلزئی ریاست پاکستان کے غدار ہیں اور انکے خلاف حکومت غداری کا مقدمہ درج کرے۔طاہر اشرفی قوم کو انتشار کی طرف لے جارہے ہیں۔ قوم مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مفتی منیب الرحمٰن کی قیادت پر اطمینان کا اظہار کرتی ہے۔
تازہ ترین