• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی الیکشن کے ذریعے قیادت کا انتخاب کرتی ہے‘ میاں اسلم کی وفد سے گفتگو

اسلام آباد (جنگ نیوز) جماعت اسلامی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں ہر سطح پر الیکشن کے ذریعے قیادت کا انتخاب کیا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے پازیٹو یوتھ پاکستان کے ایک وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا جس کی قیادت عابد کھاری کر رہے تھے۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد محمد کاشف چوہدری بھی موجود تھے۔ وفد نے جماعت اسلامی یوتھ نگ کے انٹرا پارٹی الیکشن کرانے پر قیادت کو مبارکباد دی۔ میاں اسلم نے کہا کہ نوجوانوں کو آئین اور شریعت کے مطابق قیادت اور نظام کی تبدیلی کیلئے متحد کرنا بڑا چیلنج ہے۔ جماعت اسلامی نوجوانوں کو ہر سطح پر آگے بڑھنے کیلئے مثبت کردار ادا کریگی۔ میاں اسلم نے کہا کہ جماعت اسلامی یوتھ ونگ کی ممبر سازی اور انٹرا پارٹی انتخاب نوجوانوں پر اعتماد اور صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ حکمران خاندان سمیت حکومتی پارٹی کا کردار سب پر واضح ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں کا احتساب ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے اور پانامہ لیکس کے دیگر کرداروں کو بھی کٹہرے میں کھڑا کیاجائے۔
تازہ ترین