• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی سہولت کے پیش نظر ٹریفک اہلکاروں کوڈیوٹی پوائنٹس پر افطاری ملا کریگی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) رمضان المبارک میں افطاری کے اوقا ت میں شہریوں کو ٹریفک سہولیات کی فراہمی کے پیش نظر وارڈنز کو ڈیوٹی پوائنٹس پر ہی افطاری فراہم کی جائیگی، اس سلسلے میں اتوار کو پہلے روزے کے موقع پر سی ٹی او یوسف علی شاہد نے کمیٹی چوک میں وارڈنز میں افطاری تقسیم کی۔ یہ افطاری روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کی جائیگی۔ اس حوالے سے سی ٹی او نے بتایا کہ رمضان المبارک میں افطاری کے اوقات میں ڈیوٹی اور ٹریفک کو بہتر طریقے سے چلانے کیلئے خصوصی اقدامات اور جامع ٹریفک پلان مرتب کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیکٹر انچارجز، وارڈن افسران اور دیگر فیلڈ میں موجود اہلکاروں کو افطاری فراہم کی جائیگی۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس رمضان کے دوران بھی شہریوں کو ہرممکن ٹریفک سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ شہری بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے دی گئیں ہدایات پر عمل کریں غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ سے اجتناب کریں۔
تازہ ترین