• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس سے مقدمات کی سماعت تیز ، 15روز میں 245فیصلے

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میں ماڈل کورٹس کے قیام کے بعد مقدمات کی سماعت میں غیرمعمولی تیزی آئی ہے، برسوں اور مہینوں کی بجائے دنوں میں فیصلے ہونے سے عوام کو حقیقی معنوں میں جلد اور سستا انصاف ملنا شروع ہوگیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سید منصور علی شاہ کے حکم پر دس مئی کو راولپنڈی کی ماڈل کورٹس نے کام شروع کیا تھا 24مئی تک پندرہ روز میں ان ماڈل کورٹس نے ریکارڈ 245مقدمات کے فیصلے سناکر دیگر کیسوں میں 1035شہادتیں بھی قلمبند رلیں، قتل اور منشیات کے مقدمات میں دو ملزمان کو سزائے موت چھ کو عمر قید ملی، 46مختلف مقدمات میں 126ملزمان کو مجموعی طور پر 91سال تین ماہ اکیس روز کی سزا اور 2735666روپے جرمانہ ہوا، ضمانت کے بعد عدالتوں سے غیرحاضر رہنے یا گرفتار نہ ہونے والے 48ملزم اشتہاری ٹھہرے، چھوٹے موٹے مقدمات میں ملوث 72ملزمان کو ایک ایک برس پروبیشن کی سزا سنائی گئی ۔دوران سماعت کمزور شہادتوں کی وجہ سے جرم ثابت نہ ہونے پر 123ملزم رہائی پاگئے۔
تازہ ترین