• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وولٹیج میں کمی سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا، پانی نایاب ہو گیا

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) راولپنڈی شہر ، کینٹ اور مضافات سمیت دیگر علاقوں میں بجلی کے وولٹیج میں کمی کے باعث روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، پانی کے وولٹیج میں کمی کے باعث جہاں ٹیوب ویلوں پر موٹریں نہ چلنے کی شکایات میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے نتیجہ میں شہریوں کو پانی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہاں گھروں میں ایئر کنڈیشن نہیں چلائے جاسکے ، شہریوں نے بتایا کہ وولٹیج اس قدر کم ہوتے ہیں جس سے ایئرکنڈیشن نہیں چل پاتے ، ان کا کہنا تھا کہ حکومتی دعوئوں کے برعکس شیڈول کے علاوہ بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے رہی سہی کسر وولٹیج میں کمی کر کے نکال لی جاتی ہے ۔وولٹیج میں کمی کے باعث شہر کو کینٹ کے بعض ٹیوب ویلوں کی موٹریں نہ چل سکیں جس سے شہریوں کو پانی کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
تازہ ترین