• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشمیر میں بھارتی مظالم کی نئی لہر ٹرمپ کی شہ کا نتیجہ ہے ،حامد موسوی

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی نئی لہر ٹرمپ کی شہ کا نتیجہ ہے امریکی عرب اسلامی اتحاد نے مسلمانوں اور عربوں میں نئی خلیج پیدا کردی ہے ،بھارت نے پاکستان کو دولخت کرنے کیء باوجود وطن عزیز کا پیچھا نہیں چھوڑا 74میں بھارتی ایٹمی دھماکے کے بعد جنم لینے والے عزم کا نتیجہ 28مئی1998ء ’یوم تکبیر‘ کو سامنے آیا پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں چھ دھماکے کر کے پوری دنیا پرنہ صرف اپنی طاقت کی دھاک بٹھادی بلکہ عالم ا سلام کا سر فخر سے بلند کردیا ،۔ان خیا لات کا اظہار انہوں نے مختار سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور کے عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو معیشت و خارجہ پالیسی گورننس میں بھی جوہری دھماکوں کی اشد ضرورت ہے ،مسلمانوں کے مجمع میں ٹرمپ کی جانب سے بھارت کو دہشت گردی کا شکار ملک کہنا کشمیریوں کو کچلنے کا لائسنس دینے کے مترادف ہے ، عرب اسلامی امریکہ اتحاد کانفرنس نے اپنا وزن مکمل بھارت کے پلڑے میں ڈال دیا جس نے کشمیر کاز کو شدید نقصان پہنچایا ہے اورپاکستان کے حکمرانوں کے بلند وبانگ دعووں اور خارجہ پالیسی کی قلعی کھول کر رکھ دی ہے،مسلمانوں کے وسائل کے ذریعے خریدا جانے والا 380ارب ڈالر میں خریدا جانے والا اسلحہ کشمیریوں فلسطینیوں کی آزادی یا بھارت اسرائیل کے بجائے مسلمانوں کے خلاف استعمال ہو نے کا اعلان قرب قیامت کی نشانی ہے،مسلم ممالک کی بقا امریکی پناہ میں نہیں وحدت و اخوت میں ہے ،انہوں نے کہا کہ امریکہ بھار ت گٹھ جوڑ انسانیت کیلئے بہت بڑا خطرہ ہے نائن الیون کے بعد فرنٹ لائن کردار انتہائی نقصان دہ ثابت ہوا اور پاکستان مکمل طور پر دہشت گردی کی لپیٹ میں آغیابھارت نے پاکستان کو مزید عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کیااس نے افغانستان میں موجود جاسوسی نیٹ ورک اور دیگرممالک کی ایجنسیوں کی مدد بھی حاصل تھی لیکن عالمی استعماری سرغنہ نے بھارت کو کبھی پاکستان کے خلاف اقدامات سے نہیں روکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر مسلسل الزامات اور دہشت گردی کا واویلا اقلیتوں اور کشمیریوں پر ہونے والے مظالم سے پردہ ہٹا نا ہے ۔آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا کہ مسلم حکمران اگر مظلوم کشمیریوں فلسطینیوں کی پشت پر نہ کھڑے ہوئے تو انہیں دنیا وآخرت میں عبرت بننے سے کوئی نہیں بچا سکے گا۔
تازہ ترین