• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
اسلام آباد، راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار، سٹاف رپورٹر) جڑواں شہروں سے 4خواتین کو اغواء کرلیا گیا۔وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں سےدوخواتین کو اغواء کر لیا گیا ۔ تھانہ کھنہ پولیس کو آصف محمود نے بتایا کہ ملزم محمد عارف ، طارق اور محمد اشرف نے 3نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کی اہلیہ ع کو اغواء کر لیا ہے ، تھانہ مارگلہ پولیس کو فیصل شہزاد نے بتایا کہ ملزم ظفر اقبال اس کی 16سالہ بیٹی ر کو اغواء کر کے لے گیا ہے ۔ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے مغویان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ دریں انثاء راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے دولڑکیوں کواغواکرلیاگیا۔تھانہ گوجرخان کو بشرٰی شاہین نے بتایا کہ اس کی بیٹی (س) جس کی مظہر اقبال کیساتھ 11ماہ قبل شادی ہوئی اور 2ماہ سے خاوند سے لڑائی کر کے میکے میرے ساتھ رہتی تھی رات کوحسب معمول ہم گھرمیں سورہے تھے کہ رات 12بجے میری اچانک آنکھ کھلی تو میری بیٹی اپنی چارپائی پر موجود نہ تھی جسے کسی نامعلوم شخص نے اغواء کر لیاہے۔تھانہ ائر پورٹ پولیس کو ساجد محمود نے بتایا کہ اس کی 16سالہ بیٹی (ا) کو مرید حسین اور وقاص احمد نے اغواء کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں۔
تازہ ترین