• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری دفاتر میں حاضری یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا اجراء کرنے کا مطالبہ

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سرکاری محکموں میں اہلکاروں کی دفاتر میں بروقت حاضری کو یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک سسٹم کا اجراء کریں۔ اس سے دفاتر میں بروقت حاضر نہ ہونے اور ڈیوٹی بروقت انجام نہ دینے کی شکایات کا مکمل خاتمہ ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار مقامی رفاعی تنظیم کے صدر ثناء اللہ اختر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نثار چوہدری، ابوعزیر، محمدطارق علی، ظفر اقبال، محمد عارف سعید بٹ، کامران نذیر، راجہ مشتاق، بلال بٹ اور ڈاکٹر نیاز اکمل شریک تھے۔ مقررین نے کہا کہ ضلعی و ڈویژنل دفاتر میں ہر روز مختلف محکموں کے رابطہ اجلاس ہونا ایک معمول بن چکا ہے جس کی وجہ سے افسران اپنے اپنے دفاتر کے بجائے مذکورہ اجلاس میں شرکت کیلئے چلے جاتے ہیں۔ سائلین کو مشکلات اور ذہنی پریشان کا سامنا کرنا پڑتا ہے جس کے خاتمہ کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو نوٹس لینا چاہئے۔ اُنہوں نے کہا کہ مذکورہ اجلاسوں میں کمی کے ساتھ دفاتر میں اہلکاروں کی اوقات کار کا پابند کرنے اور بروقت آمد سے متعلق بائیو میٹرک سسٹم کے اجراء کے احکامات جاری کئے جائیں تاکہ دفاتر کی کارکردگی میں اضافہ اور لوگوں کے مسائل تیزی سے حل ہو سکیں۔
تازہ ترین