• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

200ارب کے لیپ ٹاپ سے2 فیکٹریاں لگ سکتی تھیں، پرویزالٰہی

لاہور(سٹاف رپورٹر)  حکمرانوں کاآخری وفاقی بجٹ بھی سراسر دھوکہ اور فراڈ ہے،200 ارب کے لیپ ٹاپ خریدے گئے جبکہ اتنی رقم سےدو فیکٹریاں لگانے سے کتنی ملازمتیں مل سکتی  تھیں۔ الیکشن خریدنے کیلئے ایک ہزار ارب روپے ن لیگیوں کیلئے ترقیاتی فنڈز کے نام پر رکھ دئیے گئے ہیں۔ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی  نے پارٹی کے سیکرٹری جنرل طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران مودی کو خوش کرنے کیلئے بھارتی کسان کو خوشحال اور ہمارے کسانوں کو بدحال کر رہے ہیں۔  عوام کوبجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا، مہنگائی میں اضافہ 50فیصد جبکہ تنخواہ میں صرف 10فیصد اضافہ کا اعلان کیا ہے، حکمرانوں کا مزدوروں کیلئے 18ہزار تنخواہ کا وعدہ بھی جھوٹ نکلا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران کسانوں پر ظلم بند کر دیں، ایوان میں کسان پیکیج کا کہتے اور باہر ڈنڈے برساتے ہیں۔ غیرملکی قرضہ ہمارے دور سے دوگنا ہو کر 71ارب ڈالر کی ریکارڈ سطح پر چلا گیا ہے اور ہر پاکستانی 1 لاکھ 13ہزار روپے کا مقروض ہے۔ چودھری پرویزالہٰی  نے کہا کہ ہسپتالوں  میں  پرچی فیس ختم کرنے کا کیا فائدہ کیونکہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر ہیں نہ دوائیاں۔ انہوں نے کہا کہ کالاباغ ڈیم بنے گا تو ملک ترقی کرے گا، بھاشا ڈیم کیلئے ہمارے دور میں 70 ارب روپے کی زمین خریدی گئی تھی لیکن انہوں نے آج تک ایک اینٹ نہیں رکھی۔
تازہ ترین