• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلمان ممالک اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحد ہوجائیں،جماعت اہلحدیث

لاہور(نمائندہ جنگ) جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی، حافظ عبدالوھاب روپڑی اور مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک کو اسلام دشمن قوتوں کے خلاف متحد اور منظم ہوجائیں اسی میں ہماری کامیابی ہے، پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سودے بازی نہیں کی جائے گی۔ گذشتہ روز افطار ڈنر سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم امہ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متأثر ہے۔ شام، عراق، فلسطین، کشمیر سمیت دیگر اسلامی ممالک میں مسلمانوں کا بے گناہ خون بہایا جارہا ہے۔ داعش جیسی تنظیمیں اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کیلئے پیدا کی گئیں ہیں، لیبیاء، شام، عراق کی تباہی کے بعد اسلام دشمن قوتوں کا اگلا ہدف پاکستان اور سعودی عرب ہیں۔
تازہ ترین